Live Updates

حکومت غریب عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے 30 ارب روپے کے ہیلتھ انشورنس کارڈ جاری کرے گی

وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

جمعہ 9 نومبر 2018 23:10

حکومت غریب عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے 30 ارب روپے کے ہیلتھ انشورنس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2018ء) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت غریب عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے 30 ارب روپے کے ہیلتھ انشورنس کارڈ جاری کرے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی گزشتہ حکومت نے ملک و قوم کو قرضوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے دوران قانون ہاتھ میں لینے اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کو سزا ضرور ملے گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا کم آمدنی والے طبقے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، 300 سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے لوگوں کو بجلی کی قیمت میں اضافے کے بوجھ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چین نے اپنی معیشت کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں کی بہتری کے لیے سخت محنت کی، انہی نتائج کے حصول کے لیے انکی پالیسیوں کو اختیار کرنے میں کوئی نقصان نہیں، پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی ولولہ انگیز اور متحرک قیادت میں ملک کو تمام شعبوں میں آگے بڑھانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان چین کے ساتھ مزید تجارتی معاہدے کرے گا اور آنے والے دنوں میں لوگ اچھی خبریں سنیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات