Live Updates

قدرتی وسائل سے مالامال بلوچستان مالی بحران کا شکار ،صوبائی حکومت کا ایک بار پھر وفاق سے رابطے کا فیصلہ

جمعہ 9 نومبر 2018 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) قدرتی وسائل سے مالامال بلوچستان مالی بحران کا شکار حکومت بلوچستان نے مالی بحران سے نمٹنے کے لئے ایک بار پھر وفاق سے رابطہ کرنے کا فیصلہ ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کے آنے کے بعد 4 ماہ سے مالی بحران کے باعث دوچار ہے اور موجودہ حکومت نے صوبہ کو بحران سے نکالنے کے لئے ایک بار پھر وفاق سے امداد لینے کا فیصلہ کر لیا مالی بحران کے باعث ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک سے قرضہ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے بلوچستان حکومت نے مالی بحران سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم عمران خان سے تعاون کی اپیل کر دی اور اس سلسلہ میں وفاقی حکومت سے رابطہ بھی شروع کر دیئے گئے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات