Live Updates

کوئٹہ ، گورنر ہائوس کو 9نومبر یوم اقبال کی مناسبت سے عوام کیلئے کھول دیا گیا

جمعہ 9 نومبر 2018 23:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 نومبر2018ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق گورنر ہائوس کوئٹہ کو 9نومبر یوم اقبال کی مناسبت سے عوام کیلئے کھول دیا گیا اس موقع پر الحمد یونیورسٹی کوئٹہ کے طلباوطالبات نے اپنے اساتذہ کے ہمراہ گورنر ہائوس کا دورہ کیا اور گورنر ہائوس کی تاریخی عمارت ،مصوری کے نادر نمونوں اورمجسموں اور تاریخی دستاویزات گہری دلچسپی کا اظہار کیا بعد ازاں طلباوطالبات نے گورنر بلو چستان امان اللہ خان یٰسین زئی سے بھی ملاقات کی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات