Live Updates

پاکستان انٹر نیشنل پبلک سکول ایبٹ آباد میں یوم والدین اور سالانہ تقریب تقسیم انعامات

جمعہ 9 نومبر 2018 23:37

ایبٹ آباد۔09 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2018ء) پاکستان انٹر نیشنل پبلک سکول ایبٹ آباد میں گزشتہ روز یوم والدین اور سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی اس موقع پر سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سب سے زیادہ توجہ صحت اور تعلیم پر دی۔

موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک میں یکساںنظام تعلیم کا رائج کیا جائے ۔ اس طرح امیر اور غریب کے بچے کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع ملیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی منزلیں طے کرے گا۔ قوم اپنے وزیراعظم کا ساتھ دے اور اس بات کا یقین رکھیں کہ پاکستان تحریک انصاف قوم کو کبھی مایوس نہیں کرئے گی ۔

(جاری ہے)

سپیکر مشتاق غنی نے کہا کہ تعلیم کا شعبہ کاروبار نہیں بلکہ ایک مقدس فریضہ ہے اور اس سے وابستہ تمام افراد اس کو ایک مقدس مشن کے طور پر لے کر چلیں ۔ قوموں کا معیار زندگی تب بدلتا ہے جب وہ اپنے اساتذہ کو معاشرے میں وہ مقام دیں جو ان کا حق ہے ۔ انھوں نے پاکستان انٹرنیشل پبلک سکول ایبٹ آباد کی تعلیمی سرگرمیوں اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں اس سکول کی کاوشوں اور جذبوں کو سراہا ۔ آخر میں مہمان خصوصی سپیکر مشتاق غنی نے اعلیٰ کارکردگی کے حامل طلباء اور اساتذہ میںانعامات تقسیم کیئے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات