Live Updates

2018ء کے عام انتخابات میں احتساب سب کا پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا نعرہ تھا اور حکومت بھی اسی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے

وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین عثمان ڈار کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

ہفتہ 10 نومبر 2018 00:10

2018ء کے عام انتخابات میں احتساب سب کا پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا ..
اسلام آباد ۔ 9 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین عثمان ڈار نے کہا ہے کہ 2018ء کے عام انتخابات میں احتساب سب کا پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا نعرہ تھا اور حکومت بھی اسی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) مکمل طور پر ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے جو حکومت کے کنٹرول میں نہیں۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے خلاف تمام کیسز اور انکوائریاں گزشتہ دور حکومت کے دوران شروع ہوئیں، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تمام بدعنوان عناصر کا بلاتفریق احتساب چاہتی ہے۔ ملکی ترقی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاستدانواں، کاروباری شخصیات اور بیوروکریٹس سمیت تمام بدعنوان عناصر کے بلاتفریق احتساب کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

چیئرمین یوتھ پروگرام کا کہنا تھا کہ جب پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار سنبھالا ملک بڑے اقتصادی بحران سے گزر رہا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ غیر ملکی دوروں کے بارے میں پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب اور چین کے کامیاب دوروں کے بعد ملکی معیشت دوبارہ درست راستے پر آ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان دونوں ملکوں نے پاکستان کی ترقی میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت اپنے تمام ہمسائیہ ممالک کے ساتھ تجارتی حجم کو بڑھانے پر توجہ دے رہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات