پی آئی اے طیارے حادثے کا شکار

کراچی سے جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 517 پنجگور نے ائیرپورٹ پر لینڈ کیا تو طیارہ رن وے سے بے قابو ہو کر کچی زمین پر اتر گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 10 نومبر 2018 10:44

پی آئی اے طیارے حادثے کا شکار
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10نومبر 2018ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کی کراچی سے جانے والی پرواز کو پنجگور ائیرپورٹ پر حادثہ پیش آیا ہے اور طیارہ رن وے سے اتر کر کچی زمین پر پہنچ گیا۔کراچی سے جانےو الی پی آئی اے کی پرواز پی کے 517 نے جیسے پنجگور ائیرپورٹ پر لینڈ کیا تو طیارہ رن وے سے بے قابو ہو کر کچی زمین پر اتر گیا۔

جس کے نتیجے میں جہاز کا ایک ٹائر پھٹ گیا۔تاہم ائیرپورٹ حکام کے مطابق طیارے میں تمام سوار تمام مسافر محفوظ رہے۔مالی مسائل میں گھر قومی ائیرلائن کی کسی پرواز کے ساتھ اس قسم کا حادثہ پہلی بار پیش نہیں آیا بلکہ پی آئی اے کی متعدد پروازیں حادثات کا شکار ہوتی رہتی ہیں۔

(جاری ہے)

دسمبر 2016میں چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا طیارہ حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔

جس کے نتیجے میں عملے سمیت طیارے میں سوار 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔جن میں معروف نعت خواں جنید جمشید بھی شامل تھے۔اسی سال ملتان میں پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز کے انجن میں ٹیک آف سے پہلے آگ بھڑک اٹھی تھی۔ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لاہور ائیرپورٹ پر قومی ائیرلائن پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔لاہور ائیر پورٹ پر طیارے کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا۔ٹیک آف کے دوران طیارے کے ٹائر بھی پھٹ گئے۔ کپتان نے ایمرجنسی بریک لگا کر طیارے کو روکا۔پی آئی اے کی پرواز پی کے 2057 ، 395 عازمین حج کو لے کر جدہ روانہ ہو رہی تھی ۔ طیارے کے ٹائر پھٹنے کے واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیمیں رن وے پہنچ گئیں تھیں۔