صومالی دارالحکومت موغادیشو میں الشباب کے تین کار بم حملے، دس افراد ہلاک

ہوٹل میں داخل ہونے کی کوشش پر صومالی پولیس نے چارمسلح افرادکوہلاک کردیا،الشباب نے ذمہ داری قبول کر لی

ہفتہ 10 نومبر 2018 12:47

صومالی دارالحکومت موغادیشو میں الشباب کے تین کار بم حملے، دس افراد ..
موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2018ء) افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کیے گئے تین کار بم حملوں میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے۔ قبل ازیں ہلاکتوں کی تعداد سترہ بتائی گئی تھی۔ ان حملوں کے دوران صومالی پولیس نے ایسے چار مسلح افراد کو ہلاک کر دیا، جو ایک ہوٹل میں داخل ہونے کی کوشش میں تھے۔دہشت گرد تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایاکہ افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں کیے گئے تین کار بم حملوں میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے۔ قبل ازیں ہلاکتوں کی تعداد سترہ بتائی گئی تھی۔ ان حملوں کے دوران صومالی پولیس نے ایسے چار مسلح افراد کو ہلاک کر دیا، جو ایک ہوٹل میں داخل ہونے کی کوشش میں تھے۔ پولیس کے مطابق بیشتر ہلاک شدگان عام شہری ہیں۔ طبی اور سکیورٹی ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ دو کار بم حملے معروف صحافی ہوٹل کی بیرونی حد پر کیے گئے۔ سٹی پولیس کا صدر دفتر بھی بم دھماکوں کے مقام سے دور نہیں۔ دہشت گرد تنظیم الشباب نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔