سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم سے تنخواہوں کی مد میں رقم واپس لی جائے ‘

جوڈیشل ایکٹوزم پینل کا وزیر اعظم کو خظ

ہفتہ 10 نومبر 2018 13:02

سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم سے تنخواہوں کی مد میں رقم واپس لی جائے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2018ء) سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم سے تنخواہوں کی مد میں رقم کی واپسی کے لیے وزیراعظم کو خط لکھ دیا گیا ۔جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے لکھے گئے خط کی کاپی وزیر اطلاعات و نشریات اور موجودہ چیئرمین پیمرا اور ممبر پیمرا کو بھی بھجوائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم ہوچکی ہے ۔تعیناتی غیر قانونی اور کالعدم ہونے کے بعد ابصار عالم کو تنخواہوں کی مد میں دی جانے والی رقم واپس لی جائے ۔مزید کہا گیا ہے کہ ابصار عالم کی تمام اپیلیں بھی مسترد ہو چکی ہیں ۔ابصار عالم نے کروڑوں روپے اضافی تنخواہ کی مد میں وصول کیے جس کی فوری واپسی کے احکامات جاری کیے جائیں ۔