Live Updates

بیجنگ کو” بیگنگ“ لکھنے پر سزاؤں کو سلسلہ جاری

ایم ڈی پی ٹی وی کے بعد ڈائیریکٹر نیوز کو بھی تبدیل کر دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 10 نومبر 2018 13:11

بیجنگ کو” بیگنگ“ لکھنے پر سزاؤں کو سلسلہ جاری
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر 2018ء) پاکستان ٹیلی ویژن انتظامیہ نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے دوران بیجنگ کو” بیگنگ“ لکھنے پر 3 سینئر افسران کو معطل کیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری ٹی وی پر وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران غلطی کرنے والوں کے خلاف سزائیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔اور اب ایم ڈی پی ٹی وی کے بعد ڈائیریکٹر نیوز کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے۔

وزیراعظم چین ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ ان کے لائیو خطاب کے دوران سرکاری ٹی وی نے شہر چینی شہر بیجنگ کی جگہ بیگنگ (بھکاری) لکھ دیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین اور لوگوں نے خوب تنقید کا نشانہ بنایا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی وی انتظامیہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے دوران ٹائپنگ کی غلطی ہوگئی تھی، جس کے باعث وزیراعظم کی لائیو تقریر کے دوران شہر کانام غلط لکھا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹائپنگ کے دوران شہر کے نام بیجنگ کی جگہ بیگنگ لکھا گیا۔ جس کو وزیراعظم کی تقریر کے دوران 20 سیکنڈ میں ہی ٹھیک کردیا گیا تھا۔ جبکہ پی ٹی وی انتظامیہ نے غلطی کرنے والے ملازمین کیخلاف سخت ایکشن لیا اور ان کو معطل کردیا تھا۔
واضح رہے پاکستان ٹیلی ویژن کی انتظامیہ کی انگریزی میں چھوٹی سی غلطی نے چین کے دارلحکومت بیجنگ کو ”بیگنگ “ (بھکاری) بنا دیا۔

وزیراعظم عمران خان دورہ چین پر ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے آج بیجنگ میں سنٹرل پارٹی سکول کی تقریب سے خطاب کیا۔ وزیراعظم عمران خان تقریب سے خطاب کررہے تھے لیکن اس دوران پی ٹی وی نے انگریزی میں چینی شہر بیجنگ Beijing کو ”بیگنگ Begging “ لکھ دیا، تاہم یہ پاکستان ٹیلی ویژن کی تکینیکی غلطی تھی لیکن اس پر لوگوں نے پی ٹی وی انتظامیہ اور موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی میں بھی تبدیلی آگئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے مستقبل کی قیادت سے بات کر رہا ہوں، 60 کی دہائی میں پاکستانی شرح نمو سب سے زیادہ تھی شمالی کوریا اور ملائشیاء کے لئے پاکستان ایک رول ماڈل تھا کیونکہ ماضی میں پاکستان کو ایک رول ماڈل طور پر دیکھا جاتا تھا لیکن بدعنوانی نے پاکستان کی ترقی کو بری طرح متاثر کیا۔ اربوں ڈالر ہر سال ترقی پزیر ممالک سے ترقی یافتہ ممالک میں منتقل کر دئیے جاتے ہیں اور اشرافیہ کی کرپشن کے باعث ملک غربت کا شکار ہو جاتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے حکومتی طبقے کی بدعنوانی اور منی لانڈرنگ نے ملک کے لیے مسائل پیدا کیے اور حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے پاکستان کی ترقی تباہ ہوئی اور انہی وجوہات کو دیکھتے ہوئے 1996 میں بدعنوانی کے خلاف اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کیااور کرکٹ کو خیرباد کہہ کر سیاسی جماعت کی بنیاد رکھی لیکن اس وقت ہماری جماعت کو اہمیت نہیں دی گئی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں شعور آتا گیا اور آج تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات