سرفراز احمد کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے ،ْمصباح الحق

ورلڈ کپ میں سرفراز احمد کے علاوہ کسی دوسرے کو کپتانی دیے جانے کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے ،ْسابق کپتان

ہفتہ 10 نومبر 2018 13:41

سرفراز احمد کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے ،ْمصباح الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ سرفراز احمد کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ایک انٹرویومیں مصباح الحق نے واضح کیا کہ ورلڈ کپ میں سرفراز احمد کے علاوہ کسی دوسرے کو کپتانی دیے جانے کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہیے۔انہوںنے کہاکہ سرفراز احمد دو سال سے کپتانی کر رہے ہیں ،ْان دو برسوں میں انھوں نے جو کچھ حاصل کیا ہے وہ ہم اتنے عرصے میں حاصل نہیں کرسکے تھے ،ْٹیم کی تشکیل میں سرفراز احمد کی محنت شامل ہے۔

ٹیم سیٹ ہورہی ہے ،ْان کی کپتانی میں ٹیم چیمپینز ٹرافی جیتی ہے اور ورلڈ کپ بھی اب انگلینڈ میں ہی ہے اس مرحلے پر کسی دوسرے کو کپتانی دیے جانے کا سوال کیوں ایسا لگتا ہے جیسے کچھ لوگ صرف مزہ لینے کے لیے اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں، یہ لوگ کبھی بھی ٹیم اور ملک کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

مصباح الحق نے کہا کہ مشکل صورتحال میں سرفراز احمد کا اعتماد مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ دنیا میں کوئی بھی کپتان ایسا نہیں جو ہر وقت جیتے اور یہ بھی نہیں ہوسکتا کہ جب آپ اچھی کارکردگی دکھائیں تو ہر کوئی اس میں شریک ہو لیکن خراب کارکردگی پر منہ پھیر لے ،ْ ہم سب کو سرفراز احمد کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ بھرپور اعتماد اور یکسوئی سے ورلڈ کپ کی تیاری کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :