مجھے پارٹی سے نکالنا بزدلانہ فیصلہ ہے،

فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کا فیصلہ مسترد کر دیا تنظیم بحالی کمیٹی جب سے بنی ہے کارکنوں میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوا ہے ،ْ میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 10 نومبر 2018 14:18

مجھے پارٹی سے نکالنا بزدلانہ فیصلہ ہے،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2018ء) فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پارٹی سے نکالنا بزدلانہ فیصلہ ہے ،بہادرآباد والوں نے پارٹی پر قبضہ کررکھاہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستا ن کی رابطہ کمیٹی کے فاروق ستار کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کرنے کے فیصلے کے بعدفاروق ستار نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ رابطہ کمیٹی کا فیصلہ غیرآئینی اور غیرقانونی ہے جبکہ پارٹی منشور کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوٹس کے بعد طریقہ کار کے مطابق میرا جواب سنا جاتا،کسی فریق کو سنے بغیر ر کنیت ختم کرنا اتنی کیا عجلت تھی ایک ہفتے پہلے کہا شوکاز نوٹس دیا ہے جب میں نے کہا نہیں ملا تو دوسرا نوٹس بھیجا گیا۔فاروق ستار نے کہا کہ عامر خان، کنور نوید، فیصل سبزواری ، وسیم اختر ، خالد مقبول کی اخلاقی جرات کا آج یہ حال ہے،میری پارٹی رکنیت ختم کرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں،آج بھی ان کی یہ ہمت اور اخلاقی جرات نہیں تھی کہ یہ وجوہات بتاتے کہ مجھے کیوں نکالا جارہا ہے ۔فاروق ستار نے کہا کہ تنظیم بحالی کمیٹی جب سے بنی ہے کارکنوں میں ایک نیا جذبہ پیدا ہوا ہے۔