ہماری مسلح افواج اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے،سپیکرقومی اسمبلی

پاکستان کی تعمیر ترقی کیلئے تمام ریاستی اور قومی ادار وں کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان میںسیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان نیوی کو سمندری بندگاہوں پر پکنک پوائنٹ مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اسد قیصر کی کمانڈنٹ پاکستان نیول وار کالج ایڈمرل نوید احمد رضوی سے گفتگو

ہفتہ 10 نومبر 2018 14:51

ہماری مسلح افواج اپنے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت دنیا میں منفرد مقام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہماری مسلح افواج پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے ، دہشتگردی کی جنگ سمیت ناگہانی آفات سے نمٹنے کے لیے ہماری افواج کا کردار قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمانڈنٹ پاکستان نیول وار کالج ایڈمرل نوید احمد رضوی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ملاقات میں پاک۔بحریہ سمیت ملکی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی مسلح افواج پر فخرہے ہماری بحری فوج دشمن کے ہر حربے سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میںہماری مسلح افواج اور عوام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پرفخر ہے کہ ہمارا ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، جس کی وجہ سے ہماری سرحدیںمحفوظ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا ہماری مسلح افواج کی صلاحیتوں کی تعریف کرتی ہے ۔اسد قیصر نے کہا کہ ہماری افواج ملک میں پیش آنے والی ہر مشکل حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ زلزلہ، سیلاب،اور دیگر ناگہانی آفات سے نبٹنے کے لیے مسلح افواج کر کردار قابل تعریف ہے۔ انہوں نے ملکی تعمیر و ترقی کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تعمیر ترقی کیلئے تمام ریاستی اور قومی ادار وں کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ پاک۔چین اقتصادی رہداری جیسے بڑے منصوبے کی تکمیل کے بعد ملکی اور غیر ملکی کاروبار کا دارومدار سمندری بندرگاہوں کے راستے کے ذریعے ممکن ہو گا جس میں پاک ۔بحریہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل سمجھاجائیگا۔ اسپیکر نے ملکی اور غیر ملکی سیاحت کے فروغ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میںسیاحت کے فروغ کیلئے پاکستان نیوی کو سمندری بندگاہوں پر پکنک پائنٹ کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

اسپیکر نے کہا پاک۔نیوی کو دنیاکے جدیدتقاضوں کے مطابق اپنے شعبے میںمزید اصلاحات لانے کی ضرورت ہے ۔ کمانڈنٹ پاک۔نیول وار کالج ریرایڈمرل نوید رضوی نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پاک۔ نیوی کی تعریف کو سراہتے ہوئے کہا پاکستان بحریہ ملکی دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا پاک۔ بحریہ اپنے دفاعی کارناموں کی وجہ سے دنیا میں جانی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا پاک۔بحریہ ملکی دفاع سمیت دیگر ملکی تعمیر ترقی کے منصوبوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی موجودہ سال کو میری ٹائم آگاہی کے سال کے طورپر منا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیوی وار کالج کے کورس میں ہم پارلیمنٹرین کی شرکت کو یقینی بنانا چاہتے ہیں اس کے لیے ہمیں آپ کے تعاون کی ضرورت ہو گی۔