Live Updates

سندھ حکومت کی کفایت شعاری مہم: نئی سرکاری گاڑیاں خریدنے پر پابندی عائد کردی

نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کا اطلاق 3 سال کے لیے ہوگا ،ْترجمان

ہفتہ 10 نومبر 2018 14:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2018ء) سندھ حکومت نے بھی وفاق کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے کفایت شعاری مہم کا آغاز کردیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبائی حکومت نے کفایت شعاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی اور کابینہ نے نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ نئی سرکاری گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کا اطلاق 3 سال کے لیے ہوگا۔

(جاری ہے)

سندھ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں سرکاری افسران کیلئے گاڑیوں کی نئی پالیسی بنانا چاہتا ہوں، گریڈ 17 کے افسر کو لیز پرگاڑی خرید کر دی جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سرکاری افسر خود گاڑی کی اقساط ادا کرے، مرمت کے اخراجات بھی برداشت کرے، اقساط پوری ہونے پر گاڑی متعلقہ افسر کے حوالے کردی جائے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کفایت شعاری مہم کے تحت وزیراعظم ہاؤس کی کئی گاڑیاں نیلام کردی گئی ہیں ،ْ وزیراعظم نے وفاقی وزرا سمیت دیگر سرکاری حکام کے سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج کرانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات