سینیٹر طلحہ محمود نے تھرپارکر کے مختلف قحط زدہ علاقوں کا دورہ کر کے متاثرین میں فوڈ پیکیج تقسیم کیا

ہفتہ 10 نومبر 2018 14:55

سینیٹر طلحہ محمود نے تھرپارکر کے مختلف قحط زدہ علاقوں کا دورہ کر کے ..
تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2018ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر طلحہ محمود نے تھرپارکر کے مختلف قحط زدہ علاقوں کا دورہ کر کے متاثرین میں فوڈ پیکیج تقسیم کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینیٹر طلحہ محمود نے تھرپارکر کے مختلف قحط زدہ علاقوں کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے ڈیپلو،مٹھی، ننگرپار، مٹھڑیو سومرا ،خیمہ باھ ، اسلام کوٹ سمیت مختلف قحط زدہ علاقوں میں جاکر متاثرین میں فوڈ پیکیج تقسیم کیا اور سول ہسپتال مٹھی کابھی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے مریضوں میں نقد امداد بھی تقسیم کی ،اس موقع پر محمد طلحہ محمود فاونڈیشن کی جانب سے صاف پانی پروجیکٹ کے تحت سولر ٹیوب ویلوں کا افتتاح بھی کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :