Live Updates

مراد سعید بندروں سے ڈر گئے

مراد سعید نے پولیس کو فون کیا کہ میرے گھر پر کوئی ہے جلدی آئیں، پولیس پہنچی تو چھت پر بندر تھے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 10 نومبر 2018 14:42

مراد سعید بندروں سے ڈر گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 نومبر 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مراد سعید کو قومی اسمبلی میں ان کی شعلہ بیانی کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ مراد سعید نے حال ہی میں قومی اسمبلی کے ہونے والے اجلاسوں میں سابق حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا جس پر ان کی واہ واہ بھی ہوئی۔ لیکن قومی اسمبلی میں گرجنے والے مراد سعید بندروں سے ڈر گئے۔

ہوا کچھ یوں کہ مراد سعید کو چھت پر آہٹ سُن کر لگا کہ ان کے گھر نامعلوم افراد گھُس آئے ہیں جس پر انہوں نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا اور انہیں آگاہ کیا کہ میرے گھر میں کچھ نامعلوم افراد گھُس آئے ہیں آپ جلدی سے آجائیں۔ پولیس مراد سعید کے گھر پہنچی تو دیکھا کہ مراد سعید کے گھر کی چھت پر بندر موجود تھے جن کی آہٹ کی وجہ سے مراد سعہید خوف میں مبتلا ہو گئے اور پولیس کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

مراد سعید کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے وزیر مملکت کا خوب تمسخر اُڑایا اور کہا کہ ایک طرف اس ملک کے وزیراعظم عمران خان ہیں جو زلزلہ آنے کے باوجود بھی کابینہ کا اجلاس چھوڑ کر کبھی باہر نہیں گئے، وزیراعظم عمران خان نے زلزلے کے وقت وزیراعظم ہاؤس کے اندر رہنے کا ہی فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ میں باہر بھی جہاں جاؤں گا وہاں بھی زلزلہ ہی ہوگا۔

اور دوسری طرف مراد سعید ہیں جو چھت پر بندروں کی آہٹ سے ہی ڈر گئے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ نے 100 روزہ پلان کے بیشتر اہداف حاصل کر لیے ہیں۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر مراد سعید کارکردگی کے لحاظ سے سب پر بازی لے گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کی کارکردگی سے بے حد خوش ہیں اور اسی لیے گذشتہ ماہ وزیراعظم نے مراد سعید کو اضافی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی پر وزیر مواصلات مراد سعید کو وزارت پوسٹل کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات