بلجیم میںبرطانوی وزیراعظم کے قافلے کو حادثہ،دوپولیس اہلکار زخمی

بلجیم وبرطانوی وزرائے اعظم ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے جس دوران یہ واقعہ پیش آیا

ہفتہ 10 نومبر 2018 14:50

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2018ء) بلجیم میں وزیر اعظم چارلس مچل اوربرطانوی وزیراعظم تھریسامے کے قافلے کو گاڑی نے ٹکر مار دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حادثہ بلجیم کے شہر مونس میں پیش آیا۔ واقعہ میں 2پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

روسی میڈیا نے بتایا کہ دونوں رہنما ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے جس کے دوران یہ واقعہ پیش آیا۔تھریسامے جنگ عظیم اول کی100 برس مکمل ہونے پر منعقد تقریبات میں شرکت کیلئے بلجیم کے دورے پر تھیں جس کے بعد انہیں فرانس میں تقریبات میں شرکت کے لیے جانا تھا۔