انڈونیشیا میں رن وے پرطیارے کا پر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا،تمام مسافر محفوظ

ہفتہ 10 نومبر 2018 15:40

انڈونیشیا میں رن وے پرطیارے کا پر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا،تمام مسافر ..
جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2018ء) انڈونیشیا کے صوبے بنگولوکے ایئرپورٹ کے رن وے پر ایک طیارے کا پر بجلی کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق مسافر طیارے اٴْڑان بھرنے کی تیاری کر رہا تھا کہ پائلٹ کو بجلی کے کھمبے کا اندازہ نہ ہوا اور یوں طیارے کا پر کھمبے سے ٹکراگیا۔واقعے میں تمام مسافر بالکل محفوظ رہے جنہیں کچھ گھنٹوں کی تاخیر کے بعد دوسرے طیارے میں منتقل کردیا گیا۔واضح رہے انڈونیشیا میں ایک ہفتہ قبل کی ہی ایک طیارہ حادثے کا شکار ہوچکا ہے جس میں 189افراد ہلاک ہوئے تھے

متعلقہ عنوان :