لاہور ائیر پورٹ سے جانے اور آنے والی 8 پروازیں منسوخ ،

9تاخیر کا شکاررہیں

ہفتہ 10 نومبر 2018 16:32

لاہور ائیر پورٹ سے جانے اور آنے والی 8 پروازیں منسوخ ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2018ء) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے جانے اور آنے والی 8 پروازیں منسوخ جبکہ 9تاخیر کا شکاررہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق لاہور سے پیرس جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 719 ،لاہور سے دبئی جانے والی ائیر بلیو کی پرواز پی اے 410 ،لاہور سے کابل جانے والی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 3737 ،جدہ سے لاہور آنے والی سعودی ائیرلائن کی پروا ایس وی 3734 ،مسقط سے لاہور آنے والی ائیربلیو کی پراز پی اے 230 ،لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 798 جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 306 منسوخ ہو گئیں۔

جبکہ لاہور سے مشہد جانے والی پرواز ایچ ایچ 7208 اڑھائی گھنٹے ،ایچ ایچ 7207 دو گھنٹے ،جدہ جانے والی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 737 آدھا گھنٹہ جبکہ ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 798 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہیں ۔پروازوں کی منسوخ اور تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔