Live Updates

آئندہ 10روزمیں غربت کونکالنےکا پیکج متعارف کروائیں گے،عمران خان

خیراتی ادارے چلانے والوں کو ایک چھتری تلے جمع کریں گے، لوگوں کو غربت سے نکالنے کیلئے چین سے استفادہ حاصل کریں گے، وزیراعظم عمران خان کا شیلٹر ہوم کی تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 نومبر 2018 16:14

آئندہ 10روزمیں غربت کونکالنےکا پیکج متعارف کروائیں گے،عمران خان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ 10روز میں غربت کونکالنے کا پیکج متعارف کروائیں گے، خیراتی ادارے چلانے والوں کو ایک چھتری تلے جمع کریں گے، لوگوں کو غربت سے نکالنے کیلئے چین سے استفادہ حاصل کریں گے۔ انہوں نے آج لاہورمیں شیلٹر ہوم کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بادشاہت کا تصور بن چکا تھا۔

عثمان بزدار کا تعلق ایسے علاقے سے ہے جہاں بجلی تک نہیں ہے۔ جنوبی پنجاب میں بنیادی سہولتوں کی کمی ہے۔اڑھائی لاکھ لوگوں کیلئے پانی ، بجلی نہیں ہے۔ ڈاکٹر ز اور اسپتال نہیں ہیں۔ عثمان بزدار کا انتخاب ایسے ہی ہے جیسے میں نے انضمام اور وسیم اکرم کا انتخاب کیا تھا۔ عثمان بزدار بھی انضمام اور وسیم اکرم ثابت ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب کوئی انسان مشکل میں ہوتا ہے تواس کواحساس انسانیت کی ضرورت ہوتی ہے۔

یہاں سڑکوں پر لوگ سوتے ہیں ، بارش ہوتی یا گرمی یا سردی میں وہ کیسے سوتے ہوں گے؟جو سڑکوں پر سوتے ہیں ان کی صحت کیسی ہوتی ہوگی؟ ان کی کسی کوئی فکر نہیں ہے۔ کیونکہ یہ ہمارے ووٹرز نہیں ہیں انہوں نے ہمیں الیکشن نہیں جتوانا ہے۔ ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں ہمارے پاس کمی احساس کی ہے۔انہوں نے کہا کہ مدینہ کی ریاست کے اصول لوگوں کے فلاح کے تھے۔

ہم نے مدینہ کی ریاست کے اصولوں کو لیکر چلنا ہے۔ ابھی ہمیں موقع ہی نہیں ملا، ہمیں قرضوں کی قسطیں ادا کرنے اور ملک کو مالی بحران سے نکالنے کی کوشش کی ۔اللہ کا شکر ہے ہم ڈیفالٹر ہونے سے بچ گئے ہیں۔چین اور سعودی عرب نے ہماری بہت مدد کی ہے۔تاہم اب ہم نے لوگوں کی فلاح و بہبود کا کام شروع کیا ہے۔احساس اور رحم کے جذبے کے تحت لاہور میں پانچ مختلف جگہوں پر 5 شیلٹر ہوم بنائے ہیں۔

شیلٹر ہوم کا ایک بورڈ بنائیں گے۔ جو ان ہومز کی دیکھ بھال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا خیراتی کام ہے اس لیے مجھے پتا ہے کہ ہم نے کیسے چلنا ہے۔ شیلٹر ہوم کا بورڈ رہن سہن کے انتظام ، صفائی اور کاکھانے کیلئے بندوبست کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ عوام کو غربت سے نکالنے کا پیکج لیکر آرہے ہیں۔تمام وہ لوگ جولوگوں کی فلاح کیلئے کام کررہے ہیں ۔ان کوایک ہی چھتری تلے جمع کریں گے۔ہم نے چین سے سیکھا ہے کہ انہوں نے کس طرح اپنے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا۔ آئندہ 10روز میں غربت کونکالنے کا پیکج متعارف کروائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات