Live Updates

پاکستان میں احتساب صرف مسلم لیگ (ن) کا ہورہا ہے ، مریم اورنگزیب

ہر پیشی پر موجودہ حکومت کا خوف اور رکاوٹیں بڑھ جاتی ہیں موجودہ حکومت نیب کے ساتھ مل کر مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے، احتساب عدالت کے باہر گفتگو

ہفتہ 10 نومبر 2018 17:15

پاکستان میں احتساب صرف مسلم لیگ (ن) کا ہورہا ہے ، مریم اورنگزیب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں احتساب صرف مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کا ہو رہا ہے لیکن ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ثابت نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر پیشی پر موجودہ حکومت کا خوف اور رکاوٹیں بڑھ جاتی ہیں موجودہ حکومت نیب کے ساتھ مل کر مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم نہ ہی لاہور بند کریں گے اور نہ ہی تحریک انصاف کی طرح سرکاری املاک کو نقصان پہنچائیں گے۔ اس موقع پر لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد بھی احتساب عدالت کے باہر موجود تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات