Live Updates

پنجاب حکومت نے مسافر خانوں کی تعمیر منصوبہ کا افتتاح اچانک تبدیل کردیا

ہفتہ 10 نومبر 2018 17:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2018ء) پنجاب حکومت نے لاہور میں مسافر خانوں کی تعمیر کے منصوبے کے افتتاح کا پروگرام اچانک تبدیل کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھاٹی چوک میں مسافر خانے کی تعمیر کے منصوبے کا گزشتہ روز افتتاح کرنا تھا لیکن بھاٹی چوک میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مزاحمت سامنے آنے اور سکیورٹی کے پیش نظر پروگرام تبدیل کر کے وزیراعظم کو لاہور ریلوے سٹیشن کے سامنے واقعہ بس سٹینڈ پر مسافر خانے کے تعمیراتی منصوبے کے افتتاح کے لئے لے جایا گیا،جہاں انہوں نے منصوبے کا افتتاح کیا۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت لاہور میں بھاٹی چوک، چوبرجی اور ریلوے سٹیشن سمیت پانچ مختلف مقامات پر مسافر خانے تعمیر کر رہی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات