بھارت کی ایل اوسی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی

بھارتی فورسز کی لیپہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ، 4 شہری شدید زخمی، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، بھارتی چیک پوسٹوں کونشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 نومبر 2018 17:47

بھارت کی ایل اوسی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر 2018ء) بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بھارتی فورسز نے ایل اوسی پرلیپہ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کردی، جس کے نتیجہ میں 4 شہری شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پرلیپہ سیکٹر میں شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کردی۔

بھارتی فورسز نے شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 شہری شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ پاک فوج نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا ۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں ظہیر، ناصر، شوکت اور منیر شامل ہیں۔ زخمی شہریوں کا تعلق بجلدار اور بٹلیاں گاؤں سے ہے۔