Live Updates

عوام بہتر مستقبل اور حلقے کی خوشحالی کے لیے 3دسمبر کو بلے پر مہر لگاکر پی ٹی آئی کو کامیاب کروائیں،ملک اسدعلی کھوکھر

ہفتہ 10 نومبر 2018 18:34

لاہور۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و نامزد امیدوار پی پی 168 ملک اسدعلی کھوکھر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ حلقہ پی پی 168کی عوام اپنے بچوں کے بہتر مستقبل اور حلقے کی خوشحالی کے لیے 3دسمبر کو بلے پر مہر لگاکر پی ٹی آئی کو کامیاب کروائیں ، عمران خان ہی وہ واحد سیاسی لیڈر ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں ،پی ٹی آئی عام آدمی کی جماعت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی100 دن کے پروگرام تک دیگر پارٹیاں صبر کا مظاہرہ کریں،پاکستان بہت جلد اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جائے گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات