چاغی کے قحط زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ،ضلعی انتظامیہ

ہفتہ 10 نومبر 2018 19:12

چاغی۔10نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) ضلعی انتظامیہ چاغی جانب سے چاغی کے قحط زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں۔

(جاری ہے)

مقامی انتظامیہ کی حکام کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دالبندین مہراللہ بادینی ودیگر حکام نے یونین کونسل پٹ گونکوہ و گرد و نواح کے 44 قحط زدہ خاندانوں میں پی ڈی ایم اے کی جانب سے بھجوایا گیا خوردنی اشیاء تقسیم کیا۔ تقسیم کی گئی اشیاء میں چاول، دالیں، چھولے اور دیگر اشیاء شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سامان بجھوانے کا سلسلہ جاری ہے جن کو قحط زدہ علاقوں میں تقسیم کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :