سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاوید خان مکینک لیول ون کورس میں شرکت کیلئے کوریا پہنچ گئے

ہفتہ 10 نومبر 2018 19:13

سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاوید خان مکینک لیول ون کورس میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاوید خان مکینک لیول ون کورس میں شرکت کیلئے ہفتہ کوکوریا پہنچ گئے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سیّد اظہر علی شاہ نے بتایاکہ لیول ون کورس (آج) اتوار سے کوریا میں شروع ہو گا جو 17 نومبر تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

کورس میں پاکستان کی جانب سے جاوید خان نمائندگی کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ کورس یو سی آئی، ڈبلیو سی سی، اے سی سی، کے سی ایف اور کے ایس ای او کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس کورس کے تمام اخراجات کورین سائیکلنگ فیڈریشن برداشت کرے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے کوریا میں ہونے والے مکینک لیول ون کورس کیلئے سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جاوید خان کو منتخب کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :