بھارت کا ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ٹیم کا اعلان

بمرا، اومیش یاداو اور کلدیپ یادیو آرام کی غرض سے ڈراپ،سیدارتھ کول ٹیم میں طلب ، آخری میچ میں بھنشور کمار اور خلیل احمد کو جوائن کریں گے

ہفتہ 10 نومبر 2018 19:52

بھارت کا ویسٹ انڈیز کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ٹیم کا اعلان
چنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2018ء) بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، فاسٹ بائولرز جسپریت بمرا، اومیش یادیو اور سپنر کلدیپ یادیو کو آرام کی غرض سے ڈراپ کر دیا گیا، سیدارتھ کول کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا اور وہ آخری میچ میں بھنشور کمار اور خلیل احمد کو جوائن کریں گے ۔

(جاری ہے)

بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں آخری ٹی ٹونٹی میچ میں ( آج )اتوار کو مدمقابل ہوں گی، میزبان ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان روہت شرما، شیکھر دھون، لوکیش راہول، دنیش کارتھک، منیش پانڈے، شیریاس آئر، ریشبھ پانٹ، کرونل پانڈیا، واشنگٹن سندر، یزویندرا چھاہل، بھنشور کمار، خلیل احمد، شہباز ندیم اور سیدارتھ کول پر مشتمل ہے۔۔