عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فاعدہ عوام کو دینے کے لئے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے، اراکین اسمبلی ایم کیو ایم پاکستان

ہفتہ 10 نومبر 2018 20:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین اسمبلی نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پٹرول کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے پر کہا ہے کہ ایل این جی کی قیمتوں میں دوسری مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے جبکہ عالمی منڈی میں دوسری بار پٹرول کی قیمت میں کمی ہونے کے باوجود اسکا فائدہ پاکستانی عوام کو نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

اراکین اسمبلی ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسلسل گیس، سی این جی، پٹرولیم مصنوعات، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام سخت پریشان ہیں اس لئے عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فاعدہ عوام کو دینے کے لئے پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور ایل این جی سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کیا جائے۔