Live Updates

این اے 57 میں عوامی مسائل کے حل کیلئے جلد کمیٹی تشکیل دینگے،صداقت عباسی

لوہرٹوپہ کوہالہ سمیت مری میں تاخیر کا شکار منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا،وفد سے گفتگو

ہفتہ 10 نومبر 2018 20:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 57 میں عوامی مسائل کے حل کیلئے جلد کمیٹی تشکیل دی جائیگی ،لوہرٹوپہ کوہالہ سمیت مری میں تاخیر کا شکار منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مارگلہ ٹاؤن فارم ہاؤس نمبر 44 میںاپنے حلقے کے عوام سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو کہ عوام کی شکایات سنے گی۔ ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ مری میںجو ترقیاتی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں انہیںجلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا ،لوہر ٹوپہ کوہالہ کا جو منصوبہ تاخیرکا شکار ہے اسے جلد مکمل کیا جائے گا گزشتہ روز مارگلہ ٹاؤن فارم ہاؤس نمبر 4 4 میں اپنے حلقے کے عوام سے ملاقات کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ مری میںترقیاتی کاموںکا جال بچھا دیں گے جبکہ تمام یونین کونسلز کو فنڈز جاری کیے جائیںگے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات