کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل

ہفتہ 10 نومبر 2018 20:39

کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل
لاہور۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) گولڈن سٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام جاری لاہور ایسٹ زون کے سب سے بڑے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ پہلے کینن فوم چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ۔چوتھے اور آخری کوارٹر فائنل میں مغلپورہ جم خانہ کرکٹ کلب نے دھرمپورہ جم خانہ کو 41رنز سے شکست دے دی ۔البلال گراونڈ پر دھرم پورہ جم خانہ کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مغل پورہ جم خانہ نے مقررہ 35اوورز میں چھ وکٹوں پر 257رنز بنائے،علی شاہد 94،عاصم ناز 80،انٹر نیشنل کرکٹر نعمان انور 53رنز بناکر نمایاں رہے ۔

دھرمپورہ جم خانہ کرکٹ کلب کی طرف سے رحمان قادر نے تین ،ارسلان بٹ نے دو اور محمد زاہد نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔جواب میں دھرم پورہ جم خانہ کی ٹیم 35اوورز میں نو وکٹوں پر 211رنز بناسکی ،اسامہ 37،عبد الباسط33،فرمان 32اور رحمان قادر 31رنز بناکر نمایاں رہے ۔

(جاری ہے)

مغل پورہ جم خانہ کی طرف سے حارث بشیر نے تین ،شاہ رخ علی نے دو جبکہ عدنان دانش ،نعمان انور اور سہیل ادریس نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔

میچ میں عمدہ کارکردگی پر علی شاہد کو مین آف دی میچ قراردیا گیا ۔اس میچ میں خرم صدیق اور عابد حسین نے امپائرنگ جبکہ وارث بشیر نے اسکورر کے فرائض انجام دئیے ۔مغل پورہ جم خانہ سے پہلی گولڈن سٹار ،گڑھی شاہوجم خانہ اورینگ لکی سٹار کلب کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں ،،،ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل 23اور 24نومبر کو ایل سی سی اے گراونڈ پر کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل کلر کٹ میں سفید گیند کے ساتھ کھیلے جائیں گے ۔ٹیموں کو کلر کٹس ٹورنامنٹ کمیٹی کی جانب سے فراہم کی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :