چوتھی مسلم کھتری چیمپیئن لیگ ، الا خوان سی سی کی اگلے مرحلے میں رسائی یقینی

بو م بو م سی سی کو 7 وکٹوں سے شکست ایو ب کی تباہ کن بولنگ 3 مہرے کھسکا ئے اور مر د میدان قرا پائے

ہفتہ 10 نومبر 2018 20:56

چوتھی مسلم کھتری چیمپیئن لیگ ، الا خوان سی سی کی اگلے مرحلے میں رسائی ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) الا خوان کرکٹ کلب نے حریف بوم بو م سی سی کو با آسا نی 7 وکٹوں زیر کر کے چو تھی مسلم کھتری T-20چیمپیئن لیگ کرکٹ میں دوسری کا میا بی کے ساتھ اگلے مرحلے میں کھیلنے کے امکا نا ت کو روشن کر لیا۔ جبکہ بو م بوم کلب کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کر نا پڑا ۔ فاتح ٹیم الاخوان سی سی کی جانب سے محمد ایو ب نے تباہ کن اسپیل کر تے ہوئے صرف 18 رنز کے عوض حریف ٹیم بوم بوم سی سی کے 3 بیٹسمینوں کو میدن سے رخصتی کا پروانہ تھمایا اور مین آف دی میچ ایوارڈ کے حقدار بن گئے۔

بقائی کرکٹ گرائونڈ پر بو م بو م سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم مقررہ 20 اووز کی آخری بال پر 105 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی ۔ محمد اسد نے تن تنہا فاتح ٹیم کے بولروں کاڈٹ کر مقابلہ کیا اور 40 گیندوں پر 42 رنز 6 چوکوں کی مدد سے بنائے مگر ان کی یہ کارکردگی ان کی ٹیم کو شکست کا داغ لگنے سے نہ بچا سکی، مظہر 17 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے ۔

(جاری ہے)

محمد ایوب نے طلسما تی بولنگ کرتے ہوئے 18 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، وقار اور حما د نے 2-2 وکٹوں پر ہاتھ صاف کیا ۔ جبکہ ارسلان اور کامران نے ایک ایک وکٹ لی۔ جوابی بیٹنگ میں الاخوان سی سی نے 107 رنز کا ہدف 14.4 اووز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کر لیا ۔ محمد نوید نے دلکش اسٹروک کھیلتے ہوئی42 رنز 39 گیندیں کھیل کر بنائے انھوں نے اپنی اننگ کے دوران 6 بار گیند کو بائونڈری لائن کراس کرائی ان کے علاوہ حننان نے 10 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ مظاہر اور عارف نے 1-1 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ امپائرنگ کے فرائض شکیل احمد اور محمد فراز نے انجام دیئے جبکہ آفیشل اسکورر محمد حسنین تھے۔

متعلقہ عنوان :