عافیہ ،شکیل آفریدی معاملے پرکوئی سودے بازی قبول نہیں، وزیرخارجہ

شکیل آفریدی کے بارے پاکستان کا مئوقف واضح ہے، امریکہ کوکہا ہے کہ عافیہ صدیقی کو قانونی حق دیا جائے،عافیہ صدیقی کی سزا اگر پاکستان میں پوری ہوتوان کی فیملی کوسہولت مل جائے گی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 10 نومبر 2018 20:40

عافیہ ،شکیل آفریدی معاملے پرکوئی سودے بازی قبول نہیں، وزیرخارجہ
ملتان(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 نومبر 2018ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی ،شکیل آفریدی کی رہائی کیلئے سودے بازی نہیں ہوسکتی،امریکہ کوکہا ہے کہ عافیہ صدیقی کو قانونی حق دیا جائے،عافیہ صدیقی کی سزا اگر پاکستان میں پوری ہوتوان کی فیملی کوسہولت مل جائے گی، شکیل آفریدی کے بارے پاکستان کا مئوقف واضح ہے۔انہوں نے آج یہاں ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری سروراور پرویز الٰہی والا معاملہ میرے علم میں نہیں ہے۔

انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ بھارت ایل اوسی پرنہتے شہریوں پر فائرنگ کررہا ہے۔ایل اوسی پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف جاری ہے۔بھارت میں انتخابات کے باعث ایل اوسی پرایسا ماحول ہے۔بھارت کشمیر ایشو سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل اوسی پر فائرنگ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوج کشمیریوں کے احتجاج کو رکوانے کیلئے بدترین تشدد بھی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں پائیدار امن چاہتے ہیں۔

پاکستان افغانستان میں امن خواہاں ہے۔افغانی صدر اور وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ماسکو میں امن کانفرنس میں شرکت کی۔پاکستان چاہتا ہے کہ یمن میں امن قائم ہو۔وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران پر پابندیوں سے پٹرول کی ترسیل متاثرہوگی۔ جس سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔خطے کے حالات بہتر ہوں گے تومعیشت مستحکم ہوگی۔

اور پٹرول کی قیمتیں بھی کم ہوجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ نیب آزاد ادار ہے۔نیب کے مقدمات ہماری حکومت نے نہیں بنائے بلکہ یہ پرانے ہیں ۔ اب کیسز چل رہے ہیں، یہ جلد مکمل بھی ہوجائیں گے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو ملک کی خاطر سیاسی مفادات سے بالا تر ہوکرسوچنا چاہیے۔وزیرشاہ محمود قریشی نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سفارتی کوششیں کررہے ہیں۔

امریکہ کوکہا ہے کہ عافیہ صدیقی کو قانونی حق دیا جائے۔عافیہ صدیقی کی سزا اگر پاکستان میں پوری ہوتوان کی فیملی کوسہولت مل جائے گی۔عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی جیسے معاملات میں ممالک کے درمیان سودے بازی نہیں ہوتی، شکیل آفریدی کے بارے پاکستان کا مئوقف واضح ہے۔شکیل آفریدی نے پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ سموگ پاکستان کا بڑا مسئلہ ہے۔ بھارت میں دھان اور گندم کی کاشت کے موقع پر فصلوں کو آگ لگائی جاتی ہے جس سے پاکستان کے علاقے شدید متاثر ہوتے ہیں۔