وزیراعلیٰ بلوچستان کاکوئٹہ میں ٹریفک انجینئرنگ بیورو بنانے کیلئے جامعہ کراچی کو خط

منصوبے کیلئے ماہرین کی مددمانگ ملی

ہفتہ 10 نومبر 2018 21:02

وزیراعلیٰ بلوچستان کاکوئٹہ میں ٹریفک انجینئرنگ بیورو بنانے کیلئے ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے کوئٹہ میں ٹریفک انجینئرنگ بیورو بنانے کے لئے جامعہ کراچی کو خط ارسال کر کے منصوبے کے لئے ماہرین کی مددمانگ ملی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کو ایک خط ارسال کیا کہ بلوچستان حکومت ٹریفک مینجمنٹ یونٹ کامنصوبہ بناناچاہتی ہے جامعہ کراچی منصوبے کیلئے ماہرین فراہم کرے بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے ٹریفک مینجمنٹ پرکام نہیں کیاٹریفک مسائل کے حل کیلئے جامعہ کراچی سے مدداوررہنمائی درکارہے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو یقین دہانی کرائی کہ کوئٹہ میں ٹریفک انجینئرنگ بیورو بنانے کے لئے وفاقی حکومت ہر قسم کی تعاون کے لئے تیار ہے اور جلد ہی اس مسئلے پر کام شروع کیا جائیگا۔