پی ایف ایف نے ملک بھر کی5 اکیڈمیز کے لئے ایڈمنسٹریٹرز کی درخواستیں مانگ لیں

ایڈمنسٹرین میں 4سے 5 سال کا تجربہی ضروری ہے، درخواست بجھوانے کی آخری تاریخ 25 نومبر مقرر

ہفتہ 10 نومبر 2018 21:32

پی ایف ایف نے ملک بھر کی5 اکیڈمیز کے لئے ایڈمنسٹریٹرز کی درخواستیں مانگ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2018ء) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بھی ملک بھر کی5 اکیڈمیز کے لئے ایڈمنسٹریٹرز کی درخواستیں مانگ لیں۔

(جاری ہے)

پی ایف ایف کی طرف سے جاری کئے گئے اشتہار کے مطابق خانیوال، کوئٹہ، کراچی، ایبٹ آباد اور لاہور اکیڈمیز کے لئے موزوں امیداواروں کی ضرورت ہے۔آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ میجر یا گریڈ سترہ یا اس کے اوپر کے سکیل کے سول آفیسرز درخواستیں دینے کے اہل ہوں گے۔ درخواست گزار کی عمر زیادہ سے زیادہ50 سال تک ہونی چاہیے اور ایڈمنسٹرین میں 4سے 5 سال کا تجربہ ہونا بھی ضروری ہے۔ درخواست بجھوانے کی آخری تاریخ 25 نومبر مقرر کی گئی ہے۔۔