کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 8 ملزمان گرفتار

ہفتہ 10 نومبر 2018 22:13

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 8 ملزمان گرفتار
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئی14 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے قائد آباد میں پولیس نے کارروائی کے دوران4 ڈاکوئوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چھینا ہوا قیمتی سامان برآمد کرلیا جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔دوسری جانب شہر قائد کے علاقے ضیا ء کالونی سے مفرور ملزم اورلنک روڈ سے موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ادھر لانڈھی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 140 گرام چرس برآمد کرلی۔

متعلقہ عنوان :