بھارتی حکومت مسلمانوں کا تشخص ختم کرنے پر تل گئی

الہ آباد کے بعد احمد آباد، علی گڑھ اور لکھنو کا نام بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 10 نومبر 2018 21:56

بھارتی حکومت مسلمانوں کا تشخص ختم کرنے پر تل گئی
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-10 نومبر 2018ء ) :بھارت کی انتہا پسند حکومت نے الہ آباد کے بعد احمد آباد، علی گڑھ اور لکھنو کا نام بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ناتھ نے تاریخی شہر الہ آباد کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کے مطابق الہ آباد کا نام تبدیل کرکے پرایاگرج رکھیں گے اور اگر اتفاق رائے حاصل ہو گیا تو جلد نام کو تبدیل کر دیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی وزیر اعلیٰ کنبھ کے میلے سے پہلے الہ آباد کا نام تبدیل کرنا چاہتے ہیں جبکہ کنبھ میلہ رواں سال 30 نومبر سے شروع ہونے کا امکان ہے جس کا افتتاح بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کریں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کے نام بدلنے کے اعلان پر اپوزیشن جماعت کانگریس نے شدید احتجاج کیا ہے۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق بھارت کی انتہا پسند حکومت نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلم تاریخ سے جڑے مزید شہروں کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ان تاریخی شہروں میں علی گڑھ، لکھنو اور احمد آباد شامل ہیں۔احمد آباد کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ نام ہماری غلامی کی علامت ہے ، لہذہ ہم اس کو بھی تبدیل کر دیں گے۔