بیوی کی نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

ملزم بلیک میل کرکے لڑکی سے لاکھوں روپے بٹور چکا تھا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 11 نومبر 2018 15:12

بیوی کی نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-11 نومبر 2018ء) : ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے بیوی کی نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار کرلیا۔ ملزم بلیک میل کرکے لڑکی سے لاکھوں روپے بٹور چکا تھا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے بیوی کی نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا ارسلان نامی لڑکا دھر لیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق ارسلان نے فیس بک پر گجرات سے تعلق رکھنے والی لڑکی ثانیہ سے دوستی کر لی تھی۔

ثانیہ اس وقت سعودی عرب میں مقیم تھی۔فیس بک پر انکی دوستی آہستہ آہستہ محبت میں تبدیل ہو گئی اور دونوں میں قربتیں بڑھنے لگیں یہانتک کے دونوں نے ایک دوسرے کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ،جس کو انہوں نے تکمیل تک پہنچایا اور دونوں رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد لڑکے نے خلوتوں کے لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں بند کر لیا جبکہ لڑکی کے گھر والے دونوں کی شادی سے لاعلم رہے۔

ان ویڈیوز کی بنیاد پر لڑکے نے لڑکی کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم بلیک میل کرکے لڑکی سے لاکھوں روپے بٹور چکا ہے تاہم مسلسل بلیک میلنگ سے تنگ آکر لڑکی نے گھر والوں کو بتادیا جس کے بعد ایف آئی اے نے کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے موبائل سے غیر اخلاقی ویڈیوز بھی برآمد کرلی ہیں۔