سماجی تنظیم کی جانب سے تھرپارکر کے قحط زدہ متاثرین کیلئے امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی

اتوار 11 نومبر 2018 15:40

اسلام آباد ۔11 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2018ء) سماجی تنظیم کی جانب سے تھرپارکر کے قحط زدہ متاثرین کیلئے امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی ۔ ریلیف پیکیج میں بستر، خشک راشن، دودھ و دیگر ضروریات زندگی کا سامان شامل تھا۔ پہلے مرحلہ میں تین ہزار خاندانوں کیلئے ریلف پیکیج تقسیم کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی تنظیم ایف آئی ایف کے ترجمان کے مطابق مصیبت کی گھڑی میں تھرپارکے غریب عوام کو ترجیحی بنیادوں پر ریلیف دیا جا رہا ہے اور خدمت انسانیت کو لے کر مذہب اور رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنظیم ایک عرصہ سے تھر کی پسماندگی دور کرنے کیلئے کوشاں ہے، صاف پانی کی فراہمی، میڈیکل کی سہولیات اور زمینوں کو قابل کاشت بنانے کے منصوبوں پر کام جاری ہے تاکہ تھر کے عوام کو صحت و روزگار کی بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

متعلقہ عنوان :