میں بھی مظلوم ہوں اور آپ بھی مظلوم ہیں

فاروق ستار نے بیٹے کے کیس میں مدد مانگنے کے لیے آنے والی خاتون کو اپنے دکھڑے سنا دئیے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 11 نومبر 2018 15:52

میں بھی مظلوم ہوں اور آپ بھی مظلوم ہیں
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-11 نومبر 2018ء) : متحدہ قومی موومنٹ کے سابق فاروق ستار نے بیٹے کے کیس میں مدد مانگنے کے لیے آنے والی خاتون کو اپنے دکھڑے سنا دئیے۔انہوں نے اپنے کیسسز کی نوعیت بتاتے ہوئے کہا کہ میں بھی مظلوم ہوں اور آپ بھی مظلوم ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق کنونئیر فاروق ستار اس وقت اپنے سیاسی کیر ئیر کے نازک ترین دور سے گزر رہے ہیں۔

ایک جانب ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کی بنیادی رکنیت معطل کردی ہے تو دوسری جانب متعدد کیسسز میں ان پر فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے۔اس موقع پر فاروق ستار سب کو اپنی مظلومیت پر قائل کرنے میں لگے ہوئے ہیں،ایسا ہی کچھ انہوں نے اپنے بیٹے کے کیس میں مدد مانگنے والی خاتون کے سامنے کیا۔متحدہ قومی موومنٹ کے سابق فاروق ستار نے بیٹے کے کیس میں مدد مانگنے کے لیے آنے والی خاتون کو اپنے دکھڑے سنا دئیے۔

(جاری ہے)

خاتون نے مدد مانگی تو فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میں تو خود کیسسز میں پھنسا ہوا ہوں میں آپکی مدد کیسے کر سکتا ہوں ۔پھر انہوں نے بتایا کہ لندن والے صاحب تقاریر کرتے تھے اور ہم نے اگر سن کر تالیاں بجا دی ہیں تو کیا جرم کیا ہے ،ان تالیاں بجانے پر بھی مجھ پر کیس بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اگر تقریر ہے اور میں وہاں موجود ہوں تو کیا اپنے کان بند کر لوں۔

اب میں نے تقریر سن لی ہے تو اس پر بھی کیس بنا دیا ہے ۔یہ سن کر خاتون نے کہا کہ یہ تو بڑا ظلم ہوا ہے تمہارے ساتھ ۔جیسے ہی یہ فقرہ فاروق ستار نے سنا تو وہ سمجھ گئے کہ وہ کامیاب ہو چکے ہیں اور کہنے لگے کہ بس آپ بھی مظلوم اور ہم بھی مظلوم ،اللہ ہماری مدد کرے۔انہوں نے خاتون کو کیسے اپنا دکھڑا سنایا آپ بھی ویڈیو ملاحظہ کریں۔