10 روز گزرنے کے بعد بھی مولانا سمیع الحق کے قتل کا معمہ حل نہ ہو سکا

سمیع الحق کے واش روم سے ملنے والی خون آلود قمیض کا بھی پتہ نہ لگ سکا

اتوار 11 نومبر 2018 18:10

10 روز گزرنے کے بعد بھی مولانا سمیع الحق کے قتل کا معمہ حل نہ ہو سکا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2018ء) مولانا سمیع الحق کے قتل کے ہائی پروفائل کیس کا معمہ پولیس تاحال حل نہ کر سکی ۔ مولانا کے باتھ روم سے خون آلود قمیض کا بھی پتہ نہ چلایا جا سکا اور مولانا کے قتل میں ملوث انتہائی اہم شخص ان کے سیکرٹری احمد شاہ کو بھی شامل تفتیش نہ کیا جا سکا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 10 روز گزرنے کے باوجود بھی مولانا سمیع الحق کے قتل کا معمہ پولیس تاحال حل نہ کر سکی اور پولیس نے ابتدائی طور پر 3 لوگوں کو حراست میں لیا لیکن ان سے بھی پولیس کو کوئی اہم کامیابی نہیں ملی اس کے علاوہ مولانا سمیع الحق کے باتھ روم سے ملنے والی خون آلود قمیض کا بھی پتہ نہ چلایا جا سکا کہ آخر وہ قمیض کہاں سے آئی اور وہاں پر کیوں چھوڑی گئی ۔

سب سے اہم بات مولانا سمیع الحق کے قتل کے اہم شخص ان کے سیکرٹری احمد شاہ کو بھی پولیس نے شامل تفتیش نہیں کیا تاکہ ان سے اہم شواہد جانے جا سکیں ۔