Live Updates

شہریار آفریدی اور مولانا طارق جمیل کے مابین ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

میں آپ کو اپنے والدین کے برابر سمجھتا ہوں۔ ہم تو آپ کی پاؤں کی خاک کے برابر بھی نہیں ہیں اللہ آپ کا سایہ ہمارے سر پر سلامت رکھے۔جب بھی سنتے ہیں کہ آپ بیمار ہیں تو حاجت پڑھ کر آپ کی صحت کے لیے دعا کرتے ہیں۔ شہریار آفریدی کے عقیدت مندانہ انداز پر مولانا طارق جمیل مسکراتے رہے، شہریار آفریدی کو ڈھیروں دعائیں بھی دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 12 نومبر 2018 11:09

شہریار آفریدی اور مولانا طارق جمیل کے مابین ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 نومبر 2018ء) وزیر داخلہ برائے مملکت شہریار آفریدی اور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کے مابین ملاقات ہوئی ہے۔دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے جس میں شہریار آفریدی انتہائی عقیدت سے مولانا طارق جمیل سے بات کر رہے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ میں آپ کو اپنے والدین کے برابر سمجھتا ہوں۔

اللہ آپ کا سایہ ہمارے سر پر سلامت رکھے۔ہم تو آپ کے پاؤں کی خاک کے برابر بھی نہیں ہیں۔جب بھی سنتے ہیں کہ آپ بیمار ہیں تو حاجت پڑھ کر آپ کی صحت کے لیے دعا کرتے ہیں۔میری تو بس خواہیش کے میں آپ کے ساتھ بیٹھ جاؤں۔شہریار آفریدی مزید کہتے ہیں کہ میری خواہش کے پارلیمنٹریرینز آپ سے کورس کریں جس پر مولانا طارق جمل مسکرا اٹھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم 2013ء میں کہتے تھے کہ ہم نے سود ختم کرنا ہے تو لوگ ہمارا مذاق اڑاتے تھے لیکن آج خیبر پختونخوا میں سود کا خاتمہ ہو چکا ہے۔

اور انشاءاللہ وفاقی سطح پر بھی ہم سود کا خاتمہ کریں گے۔شہریار آفریدی مولانا طارق جمل کو دوسرے ممالک سے ملنے مالی امداد سے متعلق بھی بتاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جب میں قطر گیا تو عمران خان میرا ہاتھ پکڑ کر میرا لوگوں سے تعارف کرواتے رہے۔آپ بس ہمارے لیے دعا کریں ہم اس قوم کی عزت بنانا چاہتے ہیں لیکن ہم پر بہت امتحانات آ رہے ہیں تاہم ہم گھبرا نہیں رہے۔شہریار آفریدی کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی ہر میٹنگ کا آغاز تلاوت سے ہوتا ہے اور اختتام حضور پاک ﷺ کے درود پاک پر ہوتا ہے۔جب کہ مولانا طارق جمیل شہریار آفریدی کی بھی تعریف کرتے ہیں اور اس موقع پر انہیں دعائیں بھی دیتے ہیں۔مولانا طارق جمیل اور شہریار آفریدی کی ملاقات کی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات