Live Updates

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے الزامات

وزیراعظم عمران خان نے چودھری سرور کو کلئیر قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 12 نومبر 2018 11:37

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے الزامات
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 نومبر 2018ء) : وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے پنجاب حکومت میں مداخلت کے الزامات سے گورنر چودھری سرور کو کلئیر قرار دے دیا ۔ وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب کو سینیٹ انتخابات کے لیے رابطے تیز کرنے کی بھی ہدایت کی جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر سینیٹ انتخابات کے لیے چودھری محمد سرور نے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس بھی 14 نومبر کو طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چودھری پرویز الٰہی اور جہانگیر ترین کی ملاقات کی ویڈیو کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے فوری طور پر نوٹس لیا اور سارے معاملے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کے مداخلت کے الزامات سے چودھری سرور کو کلئیر قرار دے دیا، وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے لیے چودھری سرور کو ہدایت کی ہے کہ وہ اتحادی جماعتوں سمیت اراکین اسمبلی سے بات چیت کرنے کا بھی کہا گیا جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس بھی 14 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ قبل ازیں سینیٹ انتخابات میں کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے چودھری سرور کی بجائے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو ٹاسک دیا گیا تھا۔ دو روز قبل جہانگیر ترین ، پرویز الٰہی کی ملاقات کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہیں چودھری سرور کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو میوٹ نہ ہونے کی وجہ سے ملاقات میں کی گئیں تمام باتیں منظر عام پر آگئیں جس پر واویلا ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے فوری نوٹس لیا۔ ویڈیو میں چودھری پرویز الٰہی نے جہانگیر ترین سے کہا کہ حمزہ شہباز عمران خان سے زیادہ مجھ پر تنقید کرتے ہیں، پہلے رانا ثناء اللہ مجھ پر تنقید کرتے تھے اور اب حمزہ شہباز بھی مجھ پر تنقید کرتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات