سعودی عرب سے 11811غیر ملکی انجینئرز رخصت کر دیئے گئے

پیر 12 نومبر 2018 11:40

سعودی عرب سے 11811غیر ملکی انجینئرز رخصت کر دیئے گئے
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) سعودی انجینئرنگ کونسل نے رواں سال کے آغاز سے لے کر 10نومبر 2018ء تک 11811غیر ملکی انجینئرز کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی انجینئرنگ کونسل کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران سعودی اداروں میں کام کرنے والے 11811غیر ملکی انجینئرز کو ملازمت سے فارغ کر کے ان کی جگہ 9ہزار 616 مقامی انجینئرزکو تعینات کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مقامی سعودیوں کو ملازمت دینے کے بعد مختلف ایجنسیوں میں کام کرنے والے سعودی انجینئرز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ91ہزار497تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :