ترک جنگی طیاروں کی شمالی عراق میں بمباری، 14 کرد جنگجو ہلاک

علیحدگی پسند کرد جنگجوئوں کے کئی ٹھکانے ،اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کردیاگیا،ترک فوج کا بیان

پیر 12 نومبر 2018 11:40

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) ترک فوج کی شمالی عراق میں بمباری کے دوران کردستان ورکز پارٹی کے کم سے کم 14 جنگجو ہلاک اور ان کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔علیحدگی پسند کرد جنگجوئوں کے خلاف کارروائی کے دوران ان کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے گئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایاگیا کہ شمالی عراق میں کی جانے والی کارروائی میں کم سے کم 14 کرد جنگجوئوں کو ٹھکانے لگا دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ علیحدگی پسند کرد جنگجوئوں کے خلاف کارروائی کے دوران ان کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے گئے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ ترک، امریکا اور یورپی یونین نے کردستان ورکرز پارٹی وک دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔ ترکی اس گروپ کے خلاف اپنے ملک کی سرحدوں سے باہر بھی حملے کرتا رہتا ہے۔کردستان ورکرز پارٹی قریبا 3 عشروں سے مشرقی ترکی میں علاحدگی کی جنگ لڑ رہی ہے اوراب تک اس کے کم سے کم 40 ہزار جنگجو مارے جا چکے ہیں۔