سری لنکا کے صدر نے اراکین پارلیمنٹ کے اختیار پر قبضہ کیا ہے، اسپیکرکی تنقید

سرکاری ملازمین صدر کے غیرقانونی احکامات کو ماننے سے گریز کریں،ٴْو جے سوریا کی اپیل

پیر 12 نومبر 2018 11:40

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) سری لنکا کی تحلیل شدہ پارلیمنٹ کے اسپیکر کارٴْو جے سوریا نے ملکی صدر میتھری پالا سری سینا پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اراکین پارلیمنٹ کے حقوق کو غصب کیا ہے اور سرکاری ملازمین سے درخواست کی ہے کہ وہ صدر کے غیرقانونی احکامات کو ماننے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکا کی تحلیل شدہ پارلیمنٹ کے اسپیکر کارٴْو جے سوریا نے ملکی صدر میتھری پالا سری سینا پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اراکین پارلیمنٹ کے حقوق کو غصب کیا ہے،میری سرکاری ملازمین سے درخواست ہے کہ وہ صدر کے غیرقانونی احکامات کو ماننے سے گریز کریں۔

سری لنکا میں سیاسی بحران نے اٴْس وقت نئی صورت اختیار کی جب صدر نے نو نومبر کی شام پارلیمنٹ برخاست کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ پارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد نئے قبل از وقت الیکشن اگلے برس پانچ جنوری کو منعقد کرائے جائیں گے۔ صدر کے پارلیمان تحلیل کرنے کے اقدام کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔