محمود عباس کا حماس پر فلسطینی ریاست کے قیام میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

اسرائیلی وزیراعظم کا قطر کی جانب سے غزہ میں حماس ملازمین کو دی جانے والی ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی رقم کا دفاع

پیر 12 نومبر 2018 11:40

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) فلسطینی صدر محمود عباس نے حریف مذہبی سیاسی جماعت حماس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس پرفلسطینی ریاست کے قیام میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عاید کیا ہے۔

(جاری ہے)

درایں اثناء اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے قطر کی جانب سے غزہ میں حماس کے ملازمین کو دی جانے والی ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی رقم کا دفاع کیا ہے،عرب ٹی وی کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں محمود عباس نے اسرائیل اور امریکا پر الزام عائد کیا کہ وہ غزہ میں حماس کی حکومت کو مضبوط کرنے میں اس کی مدد کررہے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ حماس فلسطینی قوم کی خیر خواہ نہیں۔ وہ غزہ اور غرب اردن پر مشتمل آزاد فلسطینی ریاست کیقیام کی مساعی میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے۔درایں اثناء اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے قطر کی جانب سے غزہ میں حماس کے ملازمین کو دی جانے والی ڈیڑھ کروڑ ڈالر کی رقم کا دفاع کیا ہے۔ نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ قطر کی غزہ میں حماس کے لیے امداد وہاں پر جاری کشیدگی کم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔