مسلم لیگ کی طرف سے پارٹی رہنمائوں کی جیل سے نامعلوم مقام پر منتقلی کی مذمت

غیر قانونی طورپر نظر بند رہنمائوں کی گرتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش

پیر 12 نومبر 2018 11:40

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں مسلم لیگ جموںو کشمیر نے پارٹی کے غیر قانونی طورپر نظربند رہنمائوں اسدللہ پرے اور خورشید احمد لون کی بارہمولہ جیل سے کسی نامعلوم مقام منتقلی اور محمد امین ڈار اور اشتیاق احمد وانی کی غیر قانونی نظربندی کے دوران گرتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کیاہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسلم لیگ کے ترجمان سجاد ایوبی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارتی قابض انتظامیہ کشمیری نظربندوں کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ اس اللہ انتظامیہ کی طرف سے سیاسی انتقام کا نشانہ بننے کی تارزہ مثال ہیں جو گزشتہ پانچ برس سے غیر قانونی طورپر نظربند ہیں اور ان کی پانچ معصوم بیٹیاں گھر میں تنہا ہیں جبکہ انکی والدہ پہلے ہی انتقام کر چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ محمد امین ڈار اوراشتیاق احمد وانی جو مٹن اور بارہولہ جیلوں میں گزشتہ کئی مہینوں سے قید ہیں کی صحت تیزی سے گررہی ہے اور جیل انتظامیہ انہیں مناسب خوراک اور علاج معالجے کی مناسب سہولتوں سے محروم رکھ کر انکی زندگی کو خطرے میں ڈال رہی ہے ۔

سجاد ایوبی نے کہاکہ جیلوں میں نظربند کشمیریوں کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور علیل نظربندوں کو کئی کئی ہفتوں اور مہینوں تک علاج معالجے کیلئے تڑپایا جاتا ہے اور کشمیری نظربندوں کی جیلوں میں حالت انتہائی ابتر ہے ۔ انہوںنے اقوام متحدہ، عالمی ریڈکراس، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ہندکشمیری نظربندوں کی حالت زار کا نوٹس لیتے ہوئے انکی رہائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔