عمران خان پتہ کریں ڈی سی لاہور ایک خاتون لگی ہیں آخر ان کو کس نے لگوایا ہے؟

معروف صحافی عارف حمید بھٹی نے وزیراعظم عمران خان کی توجہ اہم طرف دلا دی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان پیر نومبر 11:49

عمران خان پتہ کریں ڈی سی لاہور ایک خاتون لگی ہیں آخر ان کو کس نے لگوایا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 نومبر 2018ء) معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ اب یہ بات چھوڑ دیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ہٹایا جائے گا کیونکہ عثمان بزدار اب ایک ضد بن چکے ہیں۔عثمان بزدار کو ہوم آفس نے لگایا اورا نہیں ہٹایا نہیں جا سکتا۔عمران خان ایماندار آدمی ہیں لیکن وہ لاہور کو نظر انداز کر رہے ہیں۔الیکشن 25جولائی کو ہوا تھا لیکن 7 اور 8 جولائی کو کچھ نظر نہ آنے والی قوتوں نے فیصلہ کیا کہ پنجاب اِدھر کر دیتے ہیں اور وفاق اُدھر کر دیتے ہیں۔

عمران خان سمجھتے ہیں کہ جس نے ان کو وزیراعظم بنایا ان کی تجویز عثمان بزدار ہیں۔لیکن میں عمران خان کے لیے چھوٹی سی بات چھوڑتا جا رہا ہوں کہ عمران خان پتہ کریں ڈی سی لاہور ایک خاتون لگی ہیں آخر ان کو کس نے لگوایا ہے؟۔

(جاری ہے)

خیال رہے اس سے قبل معروف صحافی چوہدری غلام حسین نے اہم انکشاف کیا تھا اور کہا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی عمران خان کی طرح ایماندار آدمی ہے۔

لیکن کچھ اور لوگ ہیں جو عمران خان کو خراب کر رہے ہیں۔ وہ دوبارہ سے ن لیگ کے بندوں کو ہی سامنے لا رہے ہیں۔لاہور میں ایک افسر تھی جو سابق وزیر خواجہ سعد رفیق کے ساتھ کئی بار دبئی کے چکرلگا چکی ہے۔ اب اسی خاتون کو ایک معتبر عہدے پر لگا دیا گیا ہے۔مجھے شرم آتی ہے کہ ایک لمبے عرصے تک میں ان کی حمایت کرتا رہا ہوں۔لیکن اب میں بس یہی کہوں گا کہ عمران خان کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔دوبارہ انہی لوگوں کو لگایا جا رہا ہے جو کہ پہلے سے ن لیگ والوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔دو صحافی وزیراعظم عمران خان کی توجہ ایک اہم اخاتون افسر کی طرف دِلا چکے ہیں ارو کہا جا رہا ہے کہ عمران خان پتہ کریں آخر اس خاتون کو کس نے لگوایا ہے۔مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجئے: