توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر چیئرمین این ایچ اے کو نوٹس جاری

پیر نومبر 12:21

توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر چیئرمین این ایچ اے کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 نومبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی جواد رفیق ملک کو نوٹس جاری کرتے ہویء جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کی مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے سرگودھا کے رہائشی خالد محمود،تنویر اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سیال موٹر انٹر چینج کے لیے ان سے اراضی حاصل کی گئی لیکن سات سال کے بعد بھی معاوضے کی ادائیگی نہ کی گئی ۔

اس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا گیا جس پر فاضل عدالت نے درخواستوں کو دادرسی کے لیے چیئرمین این ایچ اے کو بھجوا دیا لیکن 27 ستمبر 2018 کے حکم کی پاسداری نہیں کی جارہی ۔استدعا ہے کہ عدالت چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ۔