سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ریٹائر افسر کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکی ہدایت

پیر 12 نومبر 2018 12:31

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو ریٹائر افسر کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی جانب سے دائر درخواست سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھجواتے ہوئے درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے سابق ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خالد محمود کی درخواست پر سماعت کی ۔جس میں موقف اختیار کیا گیا مدت ملازمت پوری ہونے پر 2014 میں ریٹائرڈ ہوا ۔چار سال بعد مبینہ مالی بدعنوانیان پر اس کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی اور اس کی پنشن روک لی گئی ۔ استدعا ہے کہ عدالت انکوائری کے حتمی فیصلے تک پنشن ادا کرنے کا حکم صادر کرے ۔