Live Updates

پنجاب سے سینٹ کی دو نشستوں پر ضمنی انتخاب جمعرات کو ہوگا

اسمبلی کی عمارت میں پولنگ صبح 9 بجے سے شام4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی‘ الیکشن کمیشن

پیر 12 نومبر 2018 12:31

پنجاب سے سینٹ کی دو نشستوں پر ضمنی انتخاب جمعرات کو ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) پنجاب سے سینٹ کی دو نشستوں پر ضمنی انتخاب 15نومبر بروز جمعرات کو ہوگا، حکمران جماعت پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کی جانب سے کامیابی حاصل کرنے کے لئے سر گرمیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

یہ نشستیں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ہارون اختر خان اور سعدیہ عباسی کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھیں۔تحریک انصاف کی جانب سے ولید اقبال اور سیمی ایزدی جبکہ (ن) لیگ کی جانب سے سعود مجید اور سائرہ افضل تارڑ کو بطور امیدوار میدان میں اتارا گیا ہے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی کی عمارت میں پولنگ صبح 9 بجے سے شام4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات